جیکب آباد، سرکاری دفتر کا تقریبات اور رہائشی استعمال

110

جیکب آباد (نمائندہ جسارت) جیکب آباد کا سرکاری دفتر ہال میں تبدیل دن میں تقریبات اور رات کو ہائی وے آفس میں رہائش کے لیے استعمال ہونے لگی۔ جیکب آباد کے سرکاری دفتر کو افسر نے ہال میں تبدیل کر دیا ہے۔ ہائی وے آفس میں دن کو ٹینٹ لگا کر تقریبات ہوتی ہیں جبکہ رات کو سرکاری دفتر رہائش کے لیے استعما ل کیا جاتا ہے ایکسین کی جانب سے سرکاری دفتر کے غلط استعمال پر شہریوں نے حیرت کا اظہار کیا ہے۔ اس سلسلے میں ایکسیئن ہائی وے ستار شاہ نے رابطے پر بتایا کہ جیکب آباد شہر کے قائد اعظم روڈ کی مرمت ہورہی ہے اس لیے ٹھیکیدار نے اپنے مزدوروں کی رہائش دفتر میں کی ہے۔