میرپور خاص، نجی کمپنی لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ گئی

211

میرپورخاص (نمائندہ جسارت) لوگوں کو بھاری منافع کا لالچ دے کر شہریوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر کے ایک نجی کمپنی فرار ہوگئی، دفتر میں تالے، ملازمین غائب ہوگئے، پیراڈائز کمپنی کے متاثرین کا پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ۔ میرپورخاص میں پیراڈائز کمپنی کی جانب سے مختلف کاروبار میں سرمایہ لگانے والے شہریوں کے کروڑوں روپے کھا کر فرار ہوگئی۔ اس حوالے سے کمپنی کے متاثرین نے میرپورخاص پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین گل منیر، غلام شبیر، محمد رمضان اور دیگر نے صحافیوں کو بتایا کہ پیراڈائز کمپنی نے بھاری منافع کا لالچ دے کر مختلف لوگوں سے کاروبار میں کروڑوں روپے کا سرمایہ لگوایا اور بعد میں لوگوں کے کروڑوں روپے ہڑپ کر کے آفس کو تالا لگا کر فرار ہوگئے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ کروڑوں کا فراڈ کرنے والے افراد ملک سے فرار ہونے کی کوشش میں مصروف ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان کیخلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ان کا نام ای سی ایل میں ڈال کر ان کی گرفتاری کے اقدامات کیے جائے۔