کندھکوٹ، سیاہ کاری کے الزام میں 18 سالہ خاتون قتل

176

کندھکوٹ (نمائندہ جسارت) کندھکوٹ سیاہ کاری کے الزام میں خاتون قتل۔ کندھکوٹ کے قریب تنگوانی تہانہ شبیرآباد کے حدود گاؤں شیر خان گھنیو میں خاتوں قتل۔ گاؤں شیر خان گھنیو میں چچازاد بہائی نے اپنی چچازاد بہن 18 سالہ جیجل خاتوں گھنیو کو سیاہ کاری کے الزام میں قتل کردیا۔ پولیس نے بروقت پہچ کر لاش کو سول اسپتال کندھ کوٹ منتقل کر دیا۔ جہاں پر ضروری کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی گئی۔ پولیس کی جانب سے ملزم کی گرفتاری کے لیے مزید تحقیقات جاری ہے۔