دھابیجی، پولیس کی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی، 3 بور بند کردیے

198

دھابیجی (نمائندہ جسارت) دھابیجی پولیس کی غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی، متاثرین کا پولیس پر جانبداری کا الزام۔ دو روز قبل دھابیجی پولیس کی جانب سے اولڈ سٹی دھابیجی کے قریب غیر قانونی ہائیڈرنٹ کیخلاف کارروائی کرکے تین بور بند کیے گئے تھے۔ جس پر پولیس کی جانب سے بند کیے جانے والے ہائیڈرنٹ مالکان نے اس کارروائی کو جانبدارانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ پولیس نے کارروائی کے دوران دھابیجی میں چلنے والے 4 میں سے 3 بور بند کروا کر ایک خاص ہائیڈرنٹ کو ریلیف دیا گیا ہے۔ جہاں سے سرعام دن دہاڑے کراچی کے مختلف علاقوں سے آنے والے درجنوں ٹینکر پانی بھر رہے ہیں جس کیخلاف پولیس کوئی کارروائی نہیں کررہی ہے۔