ٹنڈوالہٰیار، پولیس مقابلے میں 20 سے زائد مقدمات میں ملوث ملزم گرفتار

214

ٹنڈوالہٰیار (نمائندہ جسارت) ڈاسوڑی پولیس نے مقابلے کے بعد 20 سے زائد مقدمات میں ملوث روپوش ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔ پی ایس ڈاسوڑی کے ایس ایچ او اے ڈی بھنبھرو نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں مخبر نے اطلاع دی کہ 20 سے زائد کیسوں میں مطلوب جوابدار بچل ساند لنک روڈ پر کارروائی کی نیت سے بیٹھا ہوا ہے، جس پر میں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ مذکوررہ لنک روڈ پر نفری کے ہمراہ پہنچا تو جوابدار نے پولیس کو دیکھ کر فائرنگ شر وع کر دی جس کے بعد جوابی فائر نگ کے نتیجے میں 20سے زائد کیسوں میں مطلوب بدنام زمانہ ملزم محمد ایوب تھیبو کو گر فتار کر نے میں کامیاب ہو گئے ان کے قبضے سے ایک عدد رپیٹر ر اور ایک کلو چر س بر آمد کر لیا گیا ہے انھوں نے بتایا کہ محمد ایوب تھیبو پر عمر ساند تھانے، نصر پور تھانے ، پیارو لوند تھانے ،ڈاسوڑی تھانے پر چوری ،اغوابرائے تاوان ، موٹر سائیکل چھنے سمیت دیگر دفعہ عات کے مقد مہ درج ہیں ان کے خلاف ڈاسوڑی تھانے پر مقد مہ درج کر کے جیل روانہ کر دیا گیا جبکہ دوسر ی جانب پولیس کا منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری، ایڈیشنل انسپکٹر جنرل آف پولیس حیدرآباد ریجن کی جاری مہم اشتہاری اور روپوش ملزمان کی فوری گر فتاری کے سلسلے میں ایس ایس پی ٹنڈو الہیار رخسار احمد کھاوڑ کی ہدایت پر مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے کارروائیوں کے سلسلے میں ایس ایچ او نصر پور امام بخش چنا نے دوران گشت مخبر کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، ایک شخص اورنگزیب ولد محمد رمضان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ایک MP5 گن مع 2 راؤنڈ اور ایک یونیک موٹر سائیکل برآمد کرکے ملزم پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔