پنگریو، بشارت زرداری اور ان کے دو ساتھی سول کورٹ ٹنڈو باگو سے با عزت بری

450

پنگریو (نمائندہ جسارت) پنگریو کے قریب واقعہ وفاقی وزیر ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے فارم ہاؤس پر قبضے کے مقدمے میں پاکستان پیپلز پارٹی کی اہم شخصیت کے قریبی ساتھی بشارت زرداری اور ان کے دو ساتھیوں کو سول کورٹ ٹنڈو باگو نے با عزت بری کردیا۔ ڈاکٹر فہمیدہ مرزا کے منیجر احسان لسکانی کی مدعیت میں بشارت زرداری اور ان کے دو ساتھیوں عجب گل زرداری اور نذیر احمد زرداری کیخلاف پنگریو تھانے میں درج کیا گیا تھا جوکہ سول کورٹ ٹنڈو باگو میں زیر سماعت تھا، مقدمے کی سماعت مکمل ہونے کے بعد عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے بشارت زرداری اور ان کے ساتھیوں کو باعزت بری کردیا۔ بشارت زرداری اس مقدمے میں گرفتار بھی ہوئے تھے۔