دریائے سندھ سے فراہمی آب کے منصوبوںنے ٹھٹھہ کو بنجر کردیا

149

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) فیڈریشن پاکستان چیمبرآف ایگریکلچرل، لائیو اسٹاک پاکستان کے صدرو رکن پنجاب اسمبلی چودھری محمد اقبال، کمال خان لغاری، عمران لغاری، فقیرنصرت حسین اور جلال لغاری نے مکلی پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی اور سندھ حکومت کراچی کیلیے سمندر سے میٹھے پانی کا متبادل حل تلاش کریں اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ دریائے سندھ سے نکلنے والے نئے بیراجی نظام اور کینجھر جھیل سے کے 4،5اور 6منصوبوں سے ٹھٹھہ کی زرخیر زمین تباہ ہوگئی ہے مذکورہ منصوبوں کی تعمیر سے 6 ہزار کیوسک پانی کی قلت پیدا ہوگئی ہے لوگ پینے کے پانی کیلیے ترس رہے ہیں۔ انہوں نے کہا ٹھٹھہ میں غیرمقامی افراد کو آباد کرنا بھی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے اس کو روکنے کی اشد ضرورت ہے۔