کینجھرجھیل پر ہونےوالے قبضے واگزار کرائے جائیں،ڈاڈا آدم

166

ٹھٹھہ (نمائندہ جسارت) سندھ ملاح فورم ضلع ٹھٹھہ کا اجلاس کینجھر ہاﺅس پر سندھ ملاح فورم کے سینئر نائب صدر ڈاڈا آدم گندرو اور ضلعی صدر محمد ایوب ملاح کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں محمد عرس، امام بخش میرانی،عبدالحکیم گندرو،جاوید ملاح سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں ملاح برادری کو حکومت کی جانب سے نظر انداز اوربنیادی سہولیات سے محروم رکھنے پرتشویش کا اظہار کیا گیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاڈا آدم گندرو نے کہا کہ سندھ میں بڑی آبادی ملاحوں کی ہونے کے باوجود ہر بار انہیں بنیادی سہولیات سے محروم رکھا جاتا ہے ،کیجھر جھیل سمیت مختلف مقامات سے ابھی تک قبضے خالی نہیں کرائے گئے جس کی وجہ سے ماہی گیر پریشان ہیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ملاحوں کی آبادیوںکی سڑکیں تعمیرکرائی جائے اورکینجھرجھیل سمیت دیگر مقامات سے قبضے واگزار کرائے جائیں۔