لاڑکانہ:سول لائن میں چور تالے توڑ کر دکانوں سے لاکھوں روپے وقیمتی سامان لے اڑے

85

لاڑکانہ (نمائندہ جسارت) لاڑکانہ شہر کے تھانہ سول لائن کی حدود میں چوروں نے مبینہ طور پر لاہوری محلہ روڈ پر قائم شمن مل اور گلزار چانڈیو موبائل کمیونیکیشن اور اعجاز علی کریانہ اسٹور کے تالے توڑ کر ایک لاکھ روپے سے زاید رقم اور قیمتی سامان چوری کرکے فرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر سول لائن پولیس نے جائے وقوع پر پہنچ کرسی سی ٹی فوٹیجز، فنگر پرنٹس و دیگر شواہد حاصل کرلیے۔پولیس نے متاثرہ دکانداروں کے بیانات قلمبند کرکے معاملے کی تفتیش شروع کردی۔