ام ارباب اہلخانہ قتل کیس ، مرکزی ملزم کو عدالت میں پیش کردیا گیا

305

مہیڑ (نمائندہ جسارت)ام رباب چانڈیو کے والد ، دادا اور چچا کے قتل کیس کے مرکزی ملزم مرتضیٰ چانڈیو کو کشمور پولیس نے میہڑ عدالت میں پیش کردیا۔ پیشی کے دوران سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے۔ 5گوٹھوں سمیت 12 تھانوں کے ایس ایچ اوز اور3 ڈی ایس پیز سمیت سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات رہے ۔ عدالت جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا۔ عدالت نے مرکزی ملزم کو5 روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے ک کرتے ہوئے سماعت 5روز کے لےے ملتوی کردی۔