پنگریو، پھلیلی کینال سے کوٹری بیراج کو سیراب کرنے کا منصوبہ

88

پنگریو (نمائندہ جسارت) کوٹری بیراج سے ضلع بدین کے وسیع علاقے کو پانی فراہم کرنے والی پھلیلی کینال سے نکالی جانے والی غیرقانونی فلڈ کینال امام واہ جنوبی کو توسیع دے کر سیم نالے سے لنک کرکے سکھر بیراج کی مزید ہزاروں ایکڑ زمین کوٹری بیراج کے پانی سے سیراب کرنے کے منصوبے کا انکشاف ہوا ہے جس کی وجہ سے ضلع بدین میں نہری پانی کی قلت شدت اختیار کرجانے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ ضلع بچاﺅ کمیٹی بدین نے اس منصوبے پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ منصوبہ پہلے سے شدید قلت آب کے شکار ضلع بدین کی زراعت مکمل طور پر تباہ کرنے کے لیے بنایا گیا ہے، جس کے خلاف ضلع بدین کے کاشتکار سڑکوں پر آجائیں گے اور ضلع بھرمیں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔