عمرکوٹ،حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کیخلاف احتجاج

112

عمرکوٹ (نمائندہ جسارت)عمرکوٹ میں پی ٹی آئی لیبر ونگ کی جانب سے حلیم عادل شیخ کی گرفتاری کےخلاف کیلیے پریس کلب پر احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مظاہرے میں بڑی تعداد میں پی ٹی آئی لیبر ونگ کے کارکنوں نے شرکت کی ۔مظاہرہ میں خواتین کارکنوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی مظاہرین حلیم عادل شیخ کے حق میں اور حکومت سندھ کےخلاف نعرے بازی کرتے رہے مظاہرین کا کہنا تھا سندھ حکومت نے حلیم عادل شیخ کو گرفتار کرکے انتقام لیا ہے ہم عمران خان کے ٹائیگر ہیں ہم انتقامی سیاست پر یقین نہیں رکھتے انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے ۔