ٹنڈو آدم، جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینتہ العلوم میں ختم بخاری شریف

4

ٹنڈو آدم (نمائندہ جسارت) ہر سال کی طرح اس سال بھی ٹنڈوآدم میں جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینتہ العلوم پرانا تبلیغی مرکز میں ختم بخاری شریف کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ٹنڈوآدم میں ہر سال کی طرح اس سال بھی جامعہ اسلامیہ مدرسہ مدینتہ العلوم میں ختم بخاری شریف کی تقریب میں علما کرام قاری مفتاح اللہ، شیخ عبدالحئی نے خصوصی ایمان و افروز پر بیان فرمایا۔ اس موقع پر مدرسے سے علماءاور حافظ قرآن کا کورس کرنے والے اس سال 45 طلبہ اور 6 طالبات حافظ قرآن بن کر فارغ ہوئے جبکہ 16 طلبہ اور 25 طالبات علماءبن کر فارغ ہوئے دوسری جانب طالبات میں جنہیں 7 سال میں مدرسے میں کوئی بھی تعطیل نہیں کی۔ اس بنا پر 6 طالبات کو پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر ملک امام الدین شوقین کی جانب سے خصوصی طور پر 25 ہزار روپے اور مدرسہ انتظامیہ کی جانب سے 10 ہزار روپے انعامات کے طور پر دیے جبکہ درجنوں طلبہ و طالبات میں قرآن پاک اور دینی کتابیں بھی تحفہ کے طور پر پیش کیں۔ آخر میں قاری مفتاح اللہ نے ملک کی سلامتی اور ناگہانی آفات سے بچنے کے لیے خصوصی دعا کی گئی جبکہ شہر اور گردونواح کے دیہاتوں سے ہزاروں افراد نے ختم بخاری شریف کی تقریب میں شرکت کی۔ جامعہ اسلامیہ مدینة العلوم کے مہتمم حافظ سلیم الدین انصاری، مولانا عبدالمالک انصاری نے ختم بخاری کی تقریب میں شرکت کرنیوالے تمام حاضرین کا شکریہ ادا کیا۔