محکمہ سوشل ویلفیئر اور ہینڈز کے زیر اہتمام سرکاری اسکول میں تقریب کا انعقاد

208

سکھر (نمائندہ جسارت) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ سوشل ویلفیئر ضلع گھوٹکی سردار احمد گڈانی نے این جی او ہینڈز کی جانب سے گورنمنٹ پرائمری اسکول گل بیگ گڈانی میرپور ماتھیلو میں منعقدہ ایک تقریب میں بچوں میں مفت صابن تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے ہینڈز کے اقدام کی تعریف کی، اس موقع پر ہینڈز کے ذمے داران ایاز احمد راہو، اسداللہ بلوچ سمیت اسکول کے اساتذہ بھی موجود تھے۔