جامشورو کے گوٹھ یوسف کھوسو پر پولیس کی گھر پر چڑھائی

114

حیدرآباد (اسٹاف رپورٹر) جامشورو کے گوٹھ یوسف کھوسو کے رہائشی افراد نے پولیس کی جانب سے گھر پر چڑھائی، خواتین اور بچوں پر تشدد، نوجوان کو گرفتار کرکے غائب کرنے کے خلاف حیدرآباد پریس کلب کے سامنے احتجاج مظاہرہ کیا اس موقع پرغلام مصطفی چانڈیو، زلیخاں عرف سکینہ ، مرتضی چانڈیو، ممتاز چانڈیو ودیگر نے کہاکہ جمعہ کی رات جام شورو پولیس نے دو موبائلوں ایک کار اور تین موٹر سائیکلوں پر سوار ہوکر گھر پر چڑھائی کردی خواتین بچوں سمیت مردوں پر تشدد کیا اور تین نوجوانوں ساجد علی، مجاہد علی ، معشوق علی کو اٹھاکر لے گئے جن میں معشوق علی کی عمر12سالہ مذکورہ افراد کو گم کردیا ہے پولیس ان کو ظاہر کرنے کو تیار نہیں ہے جبکہ پولیس کی جانب سے چادر چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا گیا انہوںنے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ سمیت ایس ایس پی جامشورو سے اپیل کی کہ گم کیے گئے افراد کو فوری بازباب کراکر رہا کیا جائے اور ہمیں انصاف وتحفظ فراہم کیاجائے۔