جامشورو ،واپڈا کر کرپٹ اہلکار کیخلاف مکینوں کا احتجاج

127

جامشورو (نمائندہ جسارت) جامشورو میں حیسکو واپڈا کے کرپٹ لائن مین منیر کولاچی کیخلاف ریلوے اسٹیشن ملوک مدرسے ایریا کے علاقہ مکینوں بجلی صارفین محمد عثمان، مختیار چانڈیو، بشیر بھلائی، زاہد شاہ، صابر بھلائی، ندیم کاندھڑو اور دیگر کی قیادت میں حیسکو آفس کے باہراحتجاجی مظاہرہ کیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے کہاکہ حیسکو لائن مین مُنیر کولاچی جو کہ کرپشن کی وجہ سے علاقے میں مشہور ہے۔اُس نے نئے نصب بجلی کے ٹرانسفارمر جوکہ علاقہ مکینوں کی سخت جدوجہد کے بعد مخصو ص میٹرز کی مناسبت سے لگایا گیا تھا۔حیسکو لائن مین مُنیر کولاچی اُس ٹرا نسفارمر سے بجلی غیر قانونی طریقے سے ہیوی کیبل کے ذریعے دوسری کالونی میں دے رہا تھا۔ اس دوران علاقہ مکین بجلی صارفین نے موقع پر پہنچ کر اُسے اس عمل سے باز رکھنے کی کوشش کی۔ جس پر بپھر گیا اور ایچ ٹی لائن سے ٹرانسفارمر کے کنکشن منقطع کرکے فرار ہوگیا۔ اس سلسلے میں شکایت کے لیے آفس جانے والے معززین پر اہلکاروں نے حملہ کرکے انہیں آفس سے نکال دیا۔ اس عمل کیخلاف مظاہرین نے حیسکو آفس اور پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے سی ای او سے ایکشن لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس سلسلے میں لائن سپرنٹنڈنٹ افتخار شاہ نے تمام الزامات کو مسترد کردیا، جبکہ دوسری طرف باربار فون کرنے کے باوجود حیسکو SDO وحید برڑو نے فون اَٹینڈ نہیں کیا۔