اتحادی ہیں، حفیظ شیخ کو سپورٹ کرینگے، چودھری برادران

32

لاہور (آن لائن) چودھری برادران نے کہا ہے کہ حکومتی اتحادی ہونے کے ناطے عبدالحفیظ شیخ کو بھرپور سپورٹ کریں گے، ملک و قوم کی بہتری کے لیے وزیراعظم کو مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین، اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی اور وفاقی وزیر ہاو¿سنگ طارق بشیر چیمہ سے سینیٹ کے لیے اسلام آباد سے پی ٹی آئی کے امیدوار عبدالحفیظ شیخ نے ملاقات کی۔ وفد میں قومی اسمبلی کے چیف وہپ عامر ڈوگر اور چودھری ارشد شامل تھے۔ چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عمران خان کی نیت صاف ہے، وہ عوام کے لیے کچھ کرنے کا جذبہ رکھتے ہیں، وزیراعظم عمران خان پاکستان کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنا چاہتے ہیں۔عبدالحفیظ شیخ نے چودھری برادران کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ چودھری شجاعت حسین ایک منجھے ہوئے سیاستدان ہیں، مجھے ان کی بھرپور حمایت کی ضرورت ہے، پاکستان میں آپ کا بڑا مقام ہے، ملکی و عالمی حالات پر آپ کی گہری نظر ہے، حکمران جماعت اپنے اتحادیوں کے ساتھ مل کر ترقی کا سفر جاری رکھے ہوئے ہے۔