آصف زرداری کا نواز شریف سے رابطہ،یوسف گیلانی نے بھی بات کی

142

کراچی/ لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) آصف علی زرداری نے نوازشریف سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوسف رضا گیلانی کی بھی بات کروائی۔سابق صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے، جس میں سینیٹ الیکشن ،سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری نے اپنے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی میاں نواز شریف سے بات کروائی، جب کہ نواز شریف نے الیکشن میں ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی۔