چینی کی قیمتوں میں متوقع اضافے کو روکنے کےلیے اپیل دائر

66

لاہور (آن لائن) چینی کی قیمتوں میں میں متوقع اضافہ روکنے کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔لاہور ہائی کورٹ میں چینی کی قیمتوں میں متوقع اضافہ روکنے کے لیے درخواست اظہرصدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائرکی گئی۔درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چینی کی قیمتوں میں ایک بار پھراضافے کاخدشہ ہے، حکومت کوقیمتوں میں اضافہ روکنے کے لیے اقدامات کا پابند کیا جائے۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو چینی کی ذخیرہ اندوزی روکنے کے لئے بھی اقدامات کاپابندکیاجائے۔