کراچی‘کرکٹ میچ کے دوران شہریوں کیلیے ٹریفک پلان تبدیل

148

کراچی(نمائندہ جسارت)کرکٹ میچ کے دوران راستوں کی بندش اور ٹریفک جام سے پریشان شہریوں کے لیے ٹریفک پلان تبدیل کر دیاگیا۔میچ کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کراچی کے اطراف ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی تمام سڑکیں کھول دی گئیں،اب صرف حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم جانے والی سر شاہ سلیمان روڈ کا ایک حصہ ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔کار ساز سے ضلع وسطی کی جانب جانے والا ٹریفک اسٹیڈیم فلائی اوور کے نیچے سے حسن اسکوائر کی طرف جا سکے گا، کارساز سے آغا خان اسپتال جانے اور ملینیم مال سے نیشنل اسٹیڈیم کی طرف آنے والے راستے جو پہلے بند تھے انہیں ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔