سینیٹ انتخابات، تحریک انصاف کی ایم کیوایم سے تعاون کی درخواست

236

کراچی(نمائندہ جسارت) تحریک انصاف کی قیادت نے ایم کیوایم پاکستان سے سینیٹ انتخابات میں تعاون کی درخواست کی ہے۔ سینیٹ انتخابات میں کامیابی کے لیے حکومتی وزرا اپنے اتحادیوں سے ملاقاتیں کررہے ہیں، اسی حوالے سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیر خزانہ حفیظ شیخ نے ایم کیوایم کی قیادت سے بھی ملاقات کی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جماعتوں کے رہنماو¿ں کی ملاقات گزشتہ رات بہادرآباد میں ایم کیو ایم کے عارضی مرکز میں ہوئی جس میں ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول صدیقی اور دیگر رہنما موجود تھے۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں سینیٹ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اور وفاقی وزرا اسد عمر اور حفیظ شیخ نے ایم کیوایم قیادت سے کہا کہ آپ ہمارے اتحادی ہیں آپ سے تعاون کی درخواست ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم قیادت نے حکومتی وزار کو یقین دہانی کرائی کہ ہم آپ کے ساتھ ہیں، اور سینٹ انتخابات میں بھی ساتھ دیں گے۔