امریکا‘جعلسازی کا الزا م، پاکستانی نژاد کو 12 سال قید کی سزا

201

واشنگٹن (آن لائن) امریکی فیڈرل جج نے اعلیٰ سطح کے امریکی حکام کے لیے لابنگ کرنے اور غیر ملکی ایجنٹ کی حیثیت سے اپنے کام کو چھپانے کے لیے جعل سازی کے الزام میں پاکستانی نژاد امریکی سرمایہ کار کو 12 سال قید کی سزا سنا دی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق کیلیفورنیا کے رہائشی عماد زبیری پر17 لاکھ 50 ہزار ڈالر جرمانہ عاید کیا گیا اور ایک کروڑ 57 لاکھ ڈالر معاوضہ ادا کرنے کا حکم دیا گیا۔ دسمبر 2016ء میں عماد زبیری نے ٹرمپ کی افتتاحی کمیٹی کو 9 لاکھ ڈالر کا عطیہ کیا تھا۔ استغاثہ نے عماد زبیری پر الزام عاید کیا کہ وہ غیر ملکی شہریوں اور غیر ملکی حکومتوں کے نمائندوں کو واشنگٹن میں اپنے اثر و رسوخ کو امریکی خارجہ پالیسی میں ردوبدل کرنے اور اپنے کلائنٹس کے لیے کاروبار کے مواقع پیدا کرنے کی پیش کش کرتے ہیں۔ جبکہ پراسیکیوٹرز نے دعویٰ کیا کہ غیر ملکی اداروں سے 2012ء اور 2016ء کے درمیان 5 سال میں غیر قانونی رقم اکٹھی کی گئی تھی تاہم ان فنڈز کے ذرائع کو ظاہر نہیں کیا گیا۔