لیگی امیدوار کی حمایت، پرویز خٹک کے بھائی صوبائی کابینہ سے فارغ

170

پشاور(صباح نیوز)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے صوبائی وزیر آبپاشی لیاقت خٹک کوعہدے سے ہٹا دیا ہے اور اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ لیاقت خٹک وزیر دفاع پرویز خٹک کے بھائی ہیں،ان پر الزام تھا کہ انہوں نے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے امیدوار میاں عمر کاکاخیل کی مخالفت کی اور اس کے مقابلے میں لیگی امیدوار اختیار ولی کی حمایت کی جس کی وجہ سے تحریک انصاف کے امیدوار الیکشن ہار گئے اور لیگی امیدوار جیت گئے۔وزیراعظم عمران خان نے اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو انکوائری کرنے کا اختیار دیا ،جس پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے انکوائری کے بعد لیاقت خٹک کو وزارت سے ہٹا دیا ہے۔