پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن افواج کے ساتھ شمالی بحیرہ عرب میں مشترکہ مشق

160

اسلام آباد (اے پی پی) مشق امن 21 کے اختتام پر پاک بحریہ کی روسی اور سری لنکن بحری افواج کے ساتھ مشترکہ مشق شمالی بحیرہ عرب میں منعقد ہوئی۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ اور روسی بحری جہازوں کے درمیان مشق عربین مون سون 2021ء کے سلسلے کی تیسری مشق ہے۔ سری لنکن بحری جہازوں کے ساتھ مشق لائن اسٹار۔II منعقد کی گئی۔ دوطرفہ مشقوں میں پاک بحریہ اور فضائیہ نے بھی شرکت کی۔