حلقہ پی پی 51 گجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی نتیجہ جاری

224

اسلام آباد (اے پی پی) الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 51 گجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کا غیر حتمی نتیجہ جاری کردیا ہے جس کے مطابق مسلم لیگ(ن) کی امیدوار طلعت محمود 53 ہزار 901 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائیں، پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار محمد یوسف نے 48 ہزار 484 ووٹ حاصل کیے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصر محمود 6 ہزار 632 اور تحریک لبیک کے امیدوار ناصر محمود نے 5 ہزار 847 ووٹ حاصل کیے۔