سینیٹ:مرحوم سینیٹر مشاہد اللہ خان کو خراج عقیدت

146

اسلام آباد (آن لائن) سینیٹ اجلاس میں سینیٹر مشاہداللہ خان کے ایصال ثواب کے لیے سینیٹر عبدالغفور حیدری نے دعا کرائی۔اراکین نے خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مشاہداللہ خان نے بطور وزیر ، بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی اپنے فرائض احسن طریقے سے سر انجام دیے،اپنی پارٹی اور ایوان میں دونوں جانب سے انہیں محبت ملی اور ہر شخص ان کی صلاحیتوں کا معترف تھا۔اللہ تعالیٰ مشاہداللہ خان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر کی توفیق دے۔