فردوس عاشق نتیجہ بدلنے پہنچیں، الیکشن کمیشن نوٹس لے، احسن اقبال

417

ڈسکہ (صباح نیوز) مسلم لیگ(ن) کے جنرل سیکرٹری احسن اقبال نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان فردوس عاشق اعوان کے کنڈکٹ کا نوٹس لے، فردوس عاشق نتائج بدلنے کیلیے الیکشن کمیشن پہنچیں، پی ٹی آئی کے موجود لوگوں نے فردوس عاشق کے طرزِ عمل کی مذمت کی ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ این اے 75 پر سارا نتیجہ مشکوک ہوگیا، ڈسکہ کے 36 پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ گھنٹوں بند رکھی گئی ن لیگ کے مضبوط علاقوں میں سارا دن فائرنگ کرکے خوف و ہراس پھیلایا گیا، پی ٹی آئی نے دھاندلی کرنے کی کوشش کی۔ جہاں پولنگ بند تھی وہاں اور 23 پولنگ اسٹیشنز جہاں پریزائیڈنگ افسران لاپتا تھے وہاں بھی دوبارہ پولنگ کرائی جائے۔ الیکشن کمیشن ان تمام اہلکاروں کو نشانِ عبرت بنائے تاکہ آئندہ کوئی سرکاری اہلکار دھاندلی کا سوچ بھی نہ سکے۔