زرداری اور نواز شریف کا مسلسل دوسرے روز ٹیلیفون پر رابطہ

97

اسلام آباد (آن لائن) سابق صدر آصف زرداری اور نواز شریف کے درمیان مسلسل دوسرے روز بھی ٹیلی فونک رابطہ، ضمنی الیکشن کے نتائج، سینٹ الیکشن، سیاسی صورت حال اور لانگ مارچ پر تبادلہ خیال کیا گیا، آصف زرداری نے سینیٹ امیدوار یوسف رضا گیلانی کی بھی نواز شریف سے بات کرائی۔ گیلانی نے سینیٹ الیکشن میں تعاون کی درخواست کی جس پر نواز شریف نے اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تعاون کا یقین دلایا۔ ذرائع نے بتایا کہ یوسف رضا گیلانی جیل میں شہباز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔