فشریز میں غیرقانونی بھرتیاں ثابت‘نثارمورائی اور سلطان قمر کو قیدوجرمانے کی سزا

145

کراچی(اسٹاف رپورٹر)احتساب عدالت نے سابق چیئرمین کوآپریٹو سوسائٹی نثار مورائی و دیگر کیخلاف غیر قانونی بھرتیوں سے متعلق ریفرنس میں نثار مورائی،سلطان قمر صدیقی کو 7,7سال قید کی سزا سنادی۔احتساب عدالت نے فشریز میں غیرقانونی بھرتی ریفرنس کا فیصلہ سناتے ہوئے نثار مورائی، سلطان قمر صدیقی کو 7,7سال قید کی سزا سنادی دیگر 2 ملزمان میں عمران افضل اور شوکت حسین شامل ہیں ، چاروں ملزمان پر 10،10 ملین روپے جرمانہ بھی عاید کیا گیا ہے،عدالت نے نثار مورائی کو جعلی بھرتیوں کے الزام میں 4 سال قید کی سزا سنائی، عدالت نے نثار مورائی پر جعلی بھرتیوں کے الزام میں 5 لاکھ روپے جرمانہ بھی عاید کیا،عدالت نے فیصلے میں کہاکہ نثار موارائی نے فشریز میں 143 غیر قانونی بھرتیاں کیں اور 20 افراد کو مستقل کیا، نثار مورائی کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت ہوتا ہے،دیگر ملزمان کے خلاف غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ثابت نہیں ہوتا ہے،نثار مورائی،سلطان قمر، عمران افضل احمد، شوکت حسین 7،7 سال قید اور 10،10 ملین روپے جرمانے کی سزا جبکہ نثار مورائی کو 4 سال قید،5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، سلطان قمر صدیقی نے3 فشریز میں اپنے رشتے داروں کو تعینات کیا تھا،ریفرنس میں سابق وائس چیئرمین فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی سلطان قمر صدیقی بھی نامزد ہیں، شریک ملزمان میں عمران افضل، ریاض احمد، گل منیر شیخ، ابوبکر، شوکت، عبدالسعید اور حاجی ولی محمد بھی شامل ہیں، ریفرنس میں ایک ملزم عبدالمنان تاحال مفرور ہے، نیب کاالزام تھا کہ ملزمان نے غیر قانونی طور پر 380 بھرتیاں کی تھی، نیب ملزمان کے خلاف 2018ء میں ریفرنس دائر کیا گیا تھا، ریفرنس میں 32 گواہان کو شامل کیا گیا تھا،ملزمان نے غیر قانونی بھرتیاں کر کے قومی خزانے کو نقصان پہنچایا تھا۔