بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ ہائرایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کی کوآرڈینیٹر تعینات

201

اسلام آباد (آن لائن) خاتون اول بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ کو ہائیر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا کوآرڈینیٹر تعینات کر دیا گیا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی ہمشیرہ مریم ریاض وٹو کو ہائیر ایجوکیشن ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کا کورڈینیٹر تعینات کیا گیا ہے‘ وہ ساڑھے 8 لاکھ روپے تنخواہ لیں گی ۔ مریم ریاض وٹو پاکستان آنے سے قبل یو اے ای میں یونیورسٹی آف یونائیٹڈ عرب ایمریٹس کی ڈائریکٹر بھی رہی ہیں۔ ترجمان ایچ ای سی کے مطابق مریم ریاض وٹو کی تعیناتی قابلیت پر ہوئی ہے۔