جکارتا میں موسلادھار بارش کی بعد سیلاب‘ شہریوں کی نقل مکانی

462
جکارتا: شدید بارش کے باعث شہر ڈوب گیا ہے‘ کشتیوں کی مدد سے لوگوں کو نکالا جارہا ہے

جکارتا (انٹرنیشنل ڈیسک) انڈونیشی دارالحکومت جکارتا میں سیلاب کے باعث ڈیڑھ ہزار شہری نقل مکانی کرنے پر مجبور ہو گئے۔ قدرتی آفات سے معلق ایجنسی کے صدر سبودو کرنی آنتو نے بتایا کہ 24گھنٹے تک مسلسل بارش کے بعد جنوبی اور مشرقی علاقوں میں سیلاب آگیا۔ کرنی آنتو نے بتایا کہ سیلاب سے ایک ہزار 380 افراد متاثر ہوئے ہیں اور سیلاب زدگان کو امداد فراہم کرنے کا عمل جاری ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ جکارتا، بوگور، بیقاسی، تانگے رانگ اور دیپوک شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری رہے گا۔