بی جے پی کی خاتون رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی

192

کولکتہ (انٹرنیشنل ڈیسک) بھارتی ریاست مغربی بنگال میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی خاتون رہنما منشیات سمیت پکڑی گئی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے تلاشی کے دوران پامیلا گوسوامی کے پرس اور گاڑی میں چھپائی گئی کوکین برآمد کرلی، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔ ملزمہ کے ساتھ اس کے دوست اور ایک سیکورٹی گارڈ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعہ کولکتہ کے علاقے نیو علی پور میں پیش آیا، جب پولیس نے ملزمہ کی گاڑی کو روک کر تلاشی لی اور سیٹ کے نیچے سے 100گرام کوکین برآمد کرلی۔