روسی صدر کے ناقد رہنما ناولنی کی سزا کے خلاف درخواست مسترد

233
ماسکو: اپوزیشن رہنما الیکسی ناولنی کمرہ عدالت میں موجو ہیں

ماسکو (انٹرنیشنل ڈیسک) روس کی ایک عدالت نے صدر ولادیمیر پیوٹن کے شدید ناقد الیکسی ناولنی کی سزا کے خلاف دائر اپیل کو مسترد کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق صدر پیوٹن کے سب سے بڑے ناقد کو ایک ذیلی عدالت نے رواں ماہ 2سال 8ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔ اس پر یورپی عدالت انصاف نے بھی روس سے ناولنی کو رہا کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق ناولنی پر ایک اور کیس بھی چل رہا ہے، جس میں الزام ہے کہ انہوں نے دوسری عالمی جنگ کی ایک شخصیت کو بدنام کیا۔