ڈنمارک نے جرمنی سے متصلسرحدی گزر گاہیں بند کر دیں

200

کوپن ہیگن (انٹرنیشنل ڈیسک) ڈنمارک نے جرمنی کے ساتھ اپنی کئی چھوٹی گزر گاہوں کو بند کردیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ اقدام شمالی جرمنی کے شہر فلینزبرگ میں کورونا وائرس کے کیسوں میں اضافے کے تناظر میں کیا گیا ہے۔ ڈینش وزارت انصاف کے مطابق مجموعی طور پر 13گزر گاہیں بند کی جا رہی ہیں اور اس کی وجہ فلینزبرگ کی صورت حال ہے۔ بڑی گزر گاہیں اب بھی کھلی ہیں، تاہم وہاں کی نگرانی سخت کردی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی نئی قسم جرمنی میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔