جی سیون اجلاس میں کورونا، آزاد تجارت اور معیشت پر تبادلہ خیال

594
لندن: برطانوی وزیر اعظم بورس جانسن جی سیون اجلاس سے خطاب کررہے ہیں

لندن (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا کی نصف معیشت کے حامل 7ممالک کے اجلاس میں کورونا وائرس اور آزاد تجارت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جی 7 ممالک کے سربراہان نے آزاد تجارت اور چین کی منڈیوں سے بالا تر پالیسیوں کا مقابلہ کرنے کے حوالے سے بات چیت کی۔ اجلاس کی میزبانی برطانوی وزیراعظم بورس جانس نے کی،جب کہ امریکی صدر جو بائیڈن اور اٹلی کے وزیر اعظم ماریو ڈراگی نے عہدہ سنبھالنے کے بعد پہلی بار عالمی اجلاس سے خطاب کیا۔ اجلاس میں عالمی رہنماؤں نے کورونا وائرس سمیت دیگر وباؤں سے نمٹنے کے لیے مضبوط حکمت عملی اپنانے پر زور دیا، جس میں صحت سے متعلق ایک عالمی معاہدہ شامل ہے۔ اس کے علاوہ ماحول کے تحفظ اور مضر گیسوں کے اخراج کی روک تھام پر بھی بات ہوئی۔