لبنان: بندرگاہ دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے جج کی تبدیلی پر احتجاج

72
بیروت: بندرگاہ پر دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین احتجاج کررہے ہیں

بیروت (انٹرنیشنل ڈیسک) لبنان کے دارالحکومت بیروت کی بندرگاہ پر گزشتہ سال قیامت خیز دھماکوں کی تحقیقات کرنے والے جج کی تبدیلی پر مرنے والے کے لواحقین سراپا احتجاج ہیں۔ خبررساں اداروں کے مطابق لبنان کی اعلیٰ عدالتی کونسل نے ہفتے کے روز وزیر انصاف کے نامزد کردہ جج طارق بیطار کو جج فادی صوان کی جگہ اس حادثے کی تحقیقات کے لیے مقرر کردیا، تاہم دھماکوں میں مرنے والوں کے لواحقین نے اس تعیناتی کو مسترد کرتے ہوئے اسے تحقیقات پر اثر ڈالنے کے لیے سیاسی دباؤ کا شاخسانہ قرار دیا ہے۔ لواحقین نے مسلسل تیسرے روز عدالتی ہیڈکوارٹرز کے باہر ٹائر جلا کر احتجاج بھی کیا۔