سمندی حدود سے متعلق چینی اقدامات پر امریکا کا انتباہ

47

واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا نے متنازع سمندری علاقوں میں طاقت کے استعمال پر چین کو خبردار کردیا۔ محکمہ خارجہ نے چین کے نئے قانون پر شدید تحفظات کا اظہار کیا، جس کے تحت چینی کوسٹ گارڈز کو متنازع سمندری علاقوں میں اسلحہ استعمال کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ بیان میں کہا گیا کہ بحیرہ جنوبی چین میں چینی سرگرمیاں غیر قانونی ہیں۔ بیجنگ حکومت متنازع قانون کو اپنے مخالفین کو ڈرانے دھمکانے کے لیے استعمال کررہی ہے۔ اس سلسلے میں امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے ٹیلی فون پر چینی ہم منصب سے رابطہ کرکے تحفظات سے آگاہ کیا۔