امریکی لڑکیاں کورونا سے خوفزدہ‘ بوڑھی بن کر ویکسین لگوانے پہنچ گئیں

66

سکرامنٹو (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا میں کورونا سے خوف زدہ 2 لڑکیاں معمر خواتین کا روپ دھار کر کورونا ویکسین لگوانے پہنچ گئیں۔ امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ریاست کیلیفورنیا کی اورنج کاؤنٹی میں پیش آیا۔ مقامی حکام کا کہنا ہے کہ دونوں لڑکیاں ویکسین پہلی خوراک لینے میں کسی طرح کامیاب ہوگئی تھیں، تاہم وہ دوسری خوراک لینے پہنچیں تو انہیں پکڑ لیا گیا۔ اس سے قبل بھی 65 سال سے کم عمر ایک شخص اپنے والد کے شناختی دستاویزات لے کر ویکسین لینے کی کوشش میں ناکام ہوچکا ہے۔حکام نے یہ واضح نہیں کیا کہ دھوکا دہی کے اس جرم میں دونوں لڑکیوں کو کیا سزا ہوسکتی ہے۔