دنیا کے نصف دریاؤں میں مچھلیوں کی اقسام کم ہونے لگیں

143

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) دنیا بھر کے نصف دریاؤں میں مچھلیوں کی اقسام کو شدید خطرات لاحق ہوگئے۔ فرانس کے شہر تولوز میں واقع پال سباتیئریونیورسٹی کے تحت دنیا بھر کے 2ہزار456 دریاؤں کا ڈیٹا جمع کیا گیا ہے۔ سروے رپورٹ میں 10 برس تک دریاؤں میں مچھلیوں کی اقسام اور ان کی معدومیت کا مشاہدہ بیان کیا گیا ہے۔ ان دریاؤں میں 14 ہزار اقسام کی مچھلیاں پائی جاتی ہیں، جو میٹھے پانی میں موجود مچھلیوں کی اقسام کا 80 فیصد ہے۔ اکثر متاثر دریا امیرممالک میں واقع ہیں، جن میں یورپ اور شمالی امریکاسرِ فہرست ہیں۔