اماراتی وفد سفارت خانے کی جگہ متعین کرنے اسرائیل پہنچ گیا

241

مقبوضہ بیت المقدس (انٹرنیشنل ڈیسک) متحدہ عرب امارات کے کئی سفارت کار اور اعلیٰ عہدے داروں کا ایک وفد اسرائیل پہنچ گیا۔ اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق اماراتی وفد کی آمد کا مقصد سفارت خانے کے قیام کے لیے جگہ کا تعین کرنا ہے۔ عبرانی اخبار یدیعوت احرونوت نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ 6 اماراتی عہدے دار اور سفارت کار خصوصی طیارے سے تل ابیب پہنچے،جہاں انہیں مختلف املاک دکھائی گئیں، جنہیں سفارتخانے کے طورپر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ اماراتی سفیر اسرائیل میں آیندہ ماہ اپنی ذمے داریاں سنبھالے گا۔