وزیر اعظم کے دعوے اور مہنگائی

774

ایک طرف وزیراعظم بار بار کہہ رہے ہیںکہ حکومتی اقدامات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، اور دوسری طرف روزانہ کی بنیاد پر بنیادی اشیا کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ ملک میں ایک ہفتے کے دوران 25 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔اس صورت حال میں عوام کو وزیراعظم کے دعوے سمجھ نہیں آرہے ہیں۔ اس ضمن میں عرض صرف یہ ہے کہ مہنگائی محض بیانات اور دعووں سے کنٹرول نہیں ہوسکتی، وزیراعظم کی جانب سے مہنگائی میں اضافے پر جتنے نوٹس لیے گئے ہیں اور جو بھی اقدامات کیے جارہے ہیں وہ زمین پر نظر نہیں آرہے۔ نتیجہ یہ ہے کہ عوام کی تکلیف بڑھتی جارہی ہے اور ان کے لیے دو وقت کی روٹی کھانا پہلے سے مشکل ہوتا جارہا ہے۔