مرید عباس قتل کیس کے مرکزی ملزم عاطف زمان پر فرد جرم عائد

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر)کراچی سینٹرل جیل کے جوڈیشل کمپلیکس میں قائم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نے اینکر مرید عباس قتل کیس میں مرکزی ملزم عاطف زمان پر ڈیڑھ سال بعد فرد جرم عائد کردی۔کراچی کی مقامی عدالت میں عاطف زمان پر قتل اور اسلحہ کیس میں الگ الگ فرد جرم عائد کی جبکہ ملزم نے صحت جرم سے انکار کیا جس پر عدالت نے6 مارچ کو گواہوں کو طلب کرلیا۔