درست مردم شماری ہوئی تو پیپلز پارٹی کاتختہ الٹ جائے گا،شبیرقائم خانی

72

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاک سر زمین پارٹی کے وائس چیئرمین شبیر قائم خانی نے پی پی پی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وقار مہدی کا بیان الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے،پی پی کی متعصب حکومت کراچی سے سوتیلی ماں کا سا سلوک کرتی ہے، انہوںنے کہا کہ اگر مردم شماری صحیح ہوگئی تو سندھ میں پیپلزپارٹی کی حکمرانی کا خاتمہ ہو جائے گا۔