کے ایم سی 70ہزار، سول سوسائٹی 35ہزار پودے لگائے گی،ایڈمنسٹریٹر

58

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی لئیق احمد نے کہا ہے کہ شجر کاری مہم کے دوران کے ایم سی 70 ہزار اور سول سوسائٹی 35 ہزار سے زائد پودے لگا کر 6 ماہ تک ان کی آبیاری کرے گی، کراچی میں امن و امان کے قیام کے بعد علم و ادب، تہذیب و ثقافت اور فنون لطیفہ کے دوسرے شعبوں کو فروغ دینے کی ضرورت ہے۔یہ بات انہوں نے آرٹس کونسل میں ’’زندگی ہے پاکستان‘‘ کے عنوان سے مختلف پروگراموں کے انعقاد کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔