کورونا کے بعد دنیا تبدیل ہوگئی، ہمیں بھی بدلنا ہوگا،مرتضیٰ وہاب

5

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ترجمان سندھ حکومت اور مشیر قانون و ماحولیات بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی یونیورسٹی آف بزنس اسکول میں منعقدہ عالمی کانفرنس میں بحیثیت مہمانِ خصوصی شرکت کی اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی یوینورسٹی کی انتظامیہ کو عالمی کانفرنس منعقد کرنے پر مبارک باد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد پوری دنیا تبدیل ہوگئی اور ہمیں بھی بدلنا ہوگا۔