فورکے چورنگی کی تعمیرکے لیے مظاہرہ آج شام 4بجے ہوگا

114

کراچی(اسٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی ضلع شمالی کے تحت4Kچورنگی اوراس سے متصل شاہراہ کی خستہ حالی کے خلاف آج 21فروری بروز اتورشام 4بجے احتجاجی مظاہرہ ہوگا ،جس سے امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف خصوصی خطاب کریں ۔4Kچورنگی پراحتجاجی مظاہرہ فیس بک Live Zila JI shumaliپیج پر براہ راست دیکھا جاسکے گا۔