یوایس ایڈ اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے پاکستان واٹر کانفرنس

59

کراچی (اسٹاف رپورٹر) امریکی حکومت نے امریکی ادارہ برائے بین الاقوامی ترقی (یو ایس ایڈ) اورحکومت پنجاب کے اشتراک سے پاکستان واٹر کانفرنس 2021 کا انعقاد کیا جس کا مقصد پاکستان میں پانی کے شعبے کو درپیش چیلنجوں اور پانی کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے حکومتی اقدامات کی اہمیت کو اجاگر کرناتھا۔امریکا اور پاکستان طویل عرصے سے پانی کے مسائل کے حل کیلیے مل کر کام کر رہے ہیں۔ پانی کی فراہمی کیلیے بنیادی ڈھانچے کی تعمیراور مشترکہ سرمایہ کاری سے نئی ملازمتیں پیدا ہو رہی ہیں، کسانوں کی آمدن بڑھ رہی ہے، صحت اور نکاسی آب کے نظام میں بہتری ہو رہی ہے اور یہ منصوبے قومی اور صوبائی سطح پر معاشی ترقی میں مدد گار ثابت ہو رہے ہیں۔