مختلف واقعات میں گرم پانی سے جھلسنے والے بچے سمیت 8 افراد جاں بحق

267

کراچی (اسٹاف رپورٹر)شہر میں ہفتے کو فائرنگ اور دوسرے حادثات وواقعات میں 7 افراد جاں بحق اور 8زخمی ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں گرم پانی سے جھلسنے والے ایک سالہ بچہ بھی شامل ہے ،8زخیموں میں سے 5مسلح رہزنوں کی گولیوں کا نشانہ بنے ،پولیس کسی بھی ملزم کوپکڑنے یا سراغ لگانے میں ناکام رہی ۔تفصیلات کے مطابق جمشید کوارٹرز تھانے کی حدود میں پٹیل پاڑہ سنہری مسجد کے قریب 25سالہ عمران ولد سراج کو جھگڑ ے کے دوران مبینہ طورقاسم ولد علی نامی شخص نے فائرنگ مارڈالا، بعدازں پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر واقعہ کے کچھ ہی دیر بعد مبینہ قاتل کو پٹیل پاڑہ کے فٹبال گروانڈ سے گرفتار کرلیا جس سے تفتیش جارہی ہے۔ ملیر 15 پل کے نیچے سے ایک55 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔ شاہ لطیف ٹاؤن میں ریلوے ٹریک پر ٹرین کی ٹکر سے 45 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا عینی شاہدین کے مطابق متوفی نے ٹرین کے سامنے لیٹ کر خودکشی کی ہے۔ برہانی اسپتال کی لفٹ گرنے سے 37 سالہ جہانزیب ولدمحبوب شدید زخمی ہوگیاجس کو نازک حالت میں سول ہسپتال ٹراما سینٹر لے جایا گیاجہاں وہ دوران علاج جاں بحق ہوگیا، لانڈھی قذافی ٹائون کے قریب گھر میں گرم پانی گرنے سے ایک سالہ بچہ حنین ولد وقاص شدید طور پر جھلس گیاجس کونازک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا تاہم وہ اسپتال پہنچنے سے قبل ہی دم توڑ گیا،بلدیہ ٹائون کے عابد ہ آ باد زم زم ہوٹل کے قریب سے 38سالہ اسلم ولد زمان کی لاش برآمد ہوئی۔گلشن اقبال بلاک 5میںواقع مومن اسکوائر کے ایک فلیٹ سے 78سالہ مسعود علی ولد شاکرعلی کی لاش برآمد ہوئی ، جو 5روز پرانی تھی ۔ پرانا گولیمار تھانہ رضویہ کے عقب مسلح رہزنوں نے لوٹ مار کی کوشش کے دوران مزاحمت کرنے پر 27 سالہ نوجوان عبدالجبار ولد جمشید خان کوفائرنگ کرکے زخمی کردیا ۔