ڈکیتی رہزنی کی 50 وارداتوں میں ملوث 2 ملزمان سمیت47 گرفتار

242

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف مقامات پر کی گئی کارروائیوں کے دوران 47ملزمان کو گرفتار کرلیا ، گرفتار شدگان قتل، اقدام قتل ،ڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث تھے، ملزمان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ منشیات ،مسروقہ موٹر سائیکلیں اور دیگر غیر قانونی اشیاء برآمد ہوئیں۔ مبینہ ٹاؤن پولیس نے ایک چھاپا مار کارروائی میں ڈکیتی اور رہزنی کی وارداتوں میں ملوث ملزم صادق کو گرفتار کرلیا، جس کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ اور چار قیمتی موبائل فونز برآمد ہوئے ۔عوامی کالونی پولیس نے ڈکیتی اور رہزنی کی پچاس سے زائد وارداتوں میں ملوث 2ملزمان ایان اور کاشان کو گرفتار کرلیا دونوں ملزمان شہری کو لوٹ رہے تھے ملزمان سے2 ٹی ٹی پستول ,موبائل فونز , چھینی ہوئی رقم اور موٹرسائیکل برآمد کرلی،اتحاد ٹاؤن پولیس نے پاکستان چوک سے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزم عبید اللہ شاہ ولد سید جلال شاہ کو گرفتار کرکے ایک مسروقہ موٹر سائیکل نمبر KJA.7871 برآمد کرلی لانڈھی پولیس نے بھی ایک موٹر سائیکل چور توفیق ولد وحید خان کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل برآمد کرلی۔ سائیٹ بی پولیس نے گشت غنی چورنگی سے منشیات فروش اسداللہ ولد شاد اللہ کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کردیں گئیں، شرافی گوٹھ پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 6 ملزمان محمد رفیق، یار محمد ، عمر، زمان ، شریف اور محمد ندیم کوگرفتار کرلیا، ملزمان ڈکیتی، رہزنی ، منشیات فروشی اور گٹکاماوا کی فروخت میں ملوث تھے۔گرفتار منشیات فروش محمد رفیق، یار محمد اور محمد ندیم کے نام پولیس کو مطلوب منشیات فروشوں کی فہرست میں شامل تھے۔ چاکیواڑہ پولیس نے بسمہ اللہ ہال اور عمر لین شانی چوک کے قریب کارروائیاں کرتے ہوئے 2 منشیات فروشوں آصف ولد عبدالرشید اور ظہیر احمد ولد ظہورکو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 1580گرام بہترین کوالٹی کی چرس برآمد کر لی، گرفتار ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشی کرتے تھے.۔ ویسٹ زون پولیس نے 33 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ترجمان ویسٹ زون پولیس کے مطابق گرفتار شدگان میں قتل کے ایک اور اقدام قتل ،ڈکیتی، رہزنی،موٹرسائیکل چوری کے 21 سمیت دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں۔