سچل میں نجی اسپتال کی غفلت سے 2سالہ بچہ جاں بحق

390

کراچی( اسٹاف پورٹر)سچل گوٹھ میں واقع میمن اسپتال کی مبینہ غفلت سے 2سالہ بچہ میسم جاں بحق‘بچے کے والدین کا نجی اسپتال میں رشتہ داروں اور اہل محلہ کے ہمراہ احتجاج ‘بچے کے والدجمن بھٹو کے مطابق بچے کو طبیعت کی خرابی پر اسپتال منتقل کیا‘گزشتہ روز دوپہر تک بچہ ٹھیک ہوگیا تھااچانک عملے نے بچے کو آئی سی یو میں منتقل کردیاہم نے انتظامیہ سے پوچھا تو کہا کہ بچے کو وینٹی لیٹرکی ضرورت ہے آئی سی یو میں بچے کی حالت بگڑگئی اور وہ انتقال کرگیا ہمیں یقین ہے کہ بچے کا انتقال انتظامیہ کی غفلت سے ہوا, اسپتال انتظامیہ سے بچے کی فائل مانگی گئی تو وہ ہمیں نہیں دی گئی ۔احتجاج کرنے پر اسپتال انتظامیہ دو روز بعد فائل حوالے کرنے پر راضی ہوئی ہے کچھ روز قبل 24سالہ نازیہ سولنگی بھی مبینہ طور پر اس ہی نجی اسپتال کی مبینہ غفلت سے جاں بحق ہوئی تھی پولیس کے مطابق بچہ نے زہریلا کیمیکل پی لیا تھاحالت خراب ہونے پر والدین بچے کو اسپتال لائے تھے۔